کپاس کی قیمت 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق کپاس کی قیمت میں فی من 100 روپے کے اضافہ کے بعد اس کی قیمت اٹھارہ ماہ کی بلند ترین سطح 6 ہزار 300 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔

احسان الحق نے مزید بتایا کہ کپاس کی قیمتوں میں اضافہ بھارت اور دوسرے ممالک کی جانب سے برآمدات کے آرڈرز کے باعث ہوا۔

دوسری جانب چین، بھارت اور امریکہ میں بھی زائد بارشوں کی پیش گوئی کی وجہ سے کپاس کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ان میں مزید بھی اضافے کا رجحان دیکھا جا سکتا ہے۔