کپاس کی قیمتیں رواں سیزن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے کپاس کی مانگ میں مسلسل اضافے کے باعث اس کی قیمت رواں سیزن کی بلند ترین سطح 6 ہزار روپے فی من ہو چکی ہے، دوسری جانب اس وقت ملک میں صرف ڈھائی لاکھ کاٹن بیلز موجود ہیں۔

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان کا کہنا ہے کہ ملک میں روز بروز اعلیٰ کوالٹی کی کپاس کی طلب میں اضافے ہو رہا ہے جبکہ پنجاب میں موسمیاتی تبدیلوں کے باعث کپاس کی بوائی تاخیر کا شکار ہے۔

ملکی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے وافر مقدار میں کپاس درآمد ہو رہی ہے جبکہ چین اور بھارت میں بھی اس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔