کپاس کی کم پیداوار کے باعث برآمدات میں 21 ارب روپے اضافہ
Posted on January 26, 2016 By Mohammad Waseem کاروبار, کراچی
Cotton
کراچی (جیوڈیسک) کپاس کی ہدف سے کم پیداوار کے باعث چھ ماہ کے دوران اس کی برآمدات میں 21 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
جولائی سے ستمبر کے دوران 32 ارب روپے کی کپاس درآمد کی گئی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 11 ارب روپے کی کپاس درآمد کی گئی تھی۔
رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار 18 سال کی کمی ترین سطح 93 لاکھ بیلز تک ہی محدود ہے اور اس میں 40 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے سبب کپاس کی فصل سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے اور اس کی پیداوار میں سالانہ 33 فیصد کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔