رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) رواں سیزن کپاس کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ دیکھا گیا ,ملک بھر میں 1 کروڑ 46 لاکھ بیلز کے قریب کپاس کی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں کپاس کی پیداوار 12 فیصد اضافے سے 1 کروڑ بیلز سے زائد رہی ۔اس کے علاوہ سندھ میں کاٹن 5 اعشاریہ 5 فیصد اضافے سے 30 لاکھ بیلز سے بھی تجاوز کرگئی۔

رواں سیزن میں کاٹن ملز کی جانب سے بھی گزشتہ سال کے مقابلے 11 لاکھ اضافی کپاس کی گانٹھیں خریدی گئیں،اسکے علاوہ 4 لاکھ سے زائد کاٹن بیلز کی برآمدکے سودے کیئے گئے۔ کاشت کاروں کا کہنا ہے سازگار موسم کے باعث کپاس کی پیداورا میں بہتری دیکھی گئی ہے۔