رحیم یارخان (جیوڈیسک) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے موجودہ سیزن کے حتمی اعدادوشمار جاری کر دئیے جس کے مطابق پنجاب کی پیداوار ایک اعشاریہ تین فیصد اضافے سے چھیانوے لاکھ اکتیس ہزار بیلز رہی۔
سندھ کی پیداوار دس اعشاریہ چار فیصد اضافے سے سینتیس لاکھ ساٹھ ہزار بیلز رہی۔ ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق موجودہ سیزن کے دوران تیرہ فیصد اضافے سے تین لاکھ ننانوے ہزار بیلز ایکسپورٹ کی گئی۔ ٹیکسٹائل ملوں نے تین اعشاریہ پانچ فیصد اضافے سے ایک کروڑ پچیس لاکھ بیلز خریدی۔