لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر میں کپاس کی پیداوار میں 33.51 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پنجاب میں کپاس پیداکرنیوالے 21 جبکہ سندھ کے 7 اضلاع میں کپاس کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی۔ 15 جنوری تک 94 لاکھ 75ہزار 727 گانٹھ کپاس جیننگ فیکٹریوں میں پہنچی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہی تعدادایک کرو ڑ 42 لاکھ 50 ہزار 972 گانٹھ ریکارڈ کی گئی۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کپاس پیدا کرنیوالے تمام 21 اضلاع جبکہ سندھ کے 11 میں سے 7 اضلاع میں کپاس کی پیداوارمیں کمی ریکارڈ کی گئی۔