کپاس کی خریداری میں 0.8 فیصد اضافہ

Cotton

Cotton

پاکستان (جیوڈیسک)رواں سال 2013 کے دوران کپاس کی خریداری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،اپریل کے اوائل تک ایک کروڑ 28 لاکھ 80 ہزار کپاس کی گانٹھیں حاصل ہوئی ہیں۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کے ذرائع کے مطابق ابھی تک ٹیکسٹائل کے شعبہ نے ایک کروڑ 18 لاکھ 50 ہزار کپاس کی گانٹھیں خریدی ہیں جبکہ نجی شعبہ سے وابستہ برآمد کنندگان نے تین لاکھ 43 ہزار کپاس کی گانٹھیں حاصل کی ہیں۔

رواں سال 2013 کے دوران مجموعی طور پر ایک کروڑ 28 لاکھ 80 ہزار کپاس کی گانٹھیں حاصل ہوئیں ، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران ایک کروڑ 27 لاکھ 80 ہزار گانٹھیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ رواں سیزن 2012-13 کے دوران ملک کے 30 لاکھ ہیکٹر رقبے پر کپاس کاشت کی گئی، جس سے ایک کروڑ 50 لاکھ کپاس کی گانٹھوں کی پیداوار حاصل ہونے کی توقع ہے۔