روئی کے نرخوں میں، قیمت 100 روپے من بڑھ گئی

Cotton

Cotton

رحیم یارخان(جیوڈیسک)روئی کے نرخوں میں دوبارہ اضافہ شروع ہوگیا، قیمت100 روپے من بڑھ گئی۔

اضافے کی وجہ سے روئی کی نئی قیمت66 سو روپے من پر پہنچ گئی۔ ممبر کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق کاٹن یارن اور گرے کلاتھ کی ایکسپورٹ میں اضافے کی وجہ سے روئی کے نرخوں میں اضافہ شروع ہوا۔

احسان الحق کے مطابق عام انتخابات کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے سے بھی نرخوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوا۔