سوتی دھاگے اور خام کپڑے پر دس فی صد درآمدی ڈیوٹی کا نوٹی فیکیشن جاری

Cotton Thread

Cotton Thread

اسلام آباد (جیوڈیسک) نوٹی فیکیشن کے مطابق سوتی دھاگے اور خام کپڑے کی آٹھ مصنوعات پر ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جس میں مختلف گرام کے دھاگے ، خام گرم کپڑ ا اور خام سوتی کپڑا بھی شامل ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں سوتی دھاگے اور خام کپڑے پر دس فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کی منظوری دی تھی اور اس کا مقصد پیداواری یونٹس کا تحفظ ہے۔ حکام کے مطابق نوٹی فیکیشن کا اطلاق یکم نومبر 2015 سے ہو گا۔