روئی کی قیمت 6750 روپے من پر پہنچ گئی

Cotton

Cotton

رحیم یار خان (جیوڈیسک) روئی کی قیمت 100 روپے بڑھ کر 6 ہزار 7 سو 50 روپے من پر پہنچ گئی۔ ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق پھٹی کی آمد میں تیزی سے کمی کے باعث قیمتیں بڑھنا شروع ہوئیں۔

پھٹی کی عدم دستیابی کے باعث سندھ اور پنجاب میں کئی فیکٹریوں نے پیداوار معطل کر دیں ہیں۔ احسان الحق کے مطابق ڈالر کی قدر بڑھنے کے باعث زیادہ اچھی قیمت ملنے سے روئی کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔