کپاس کی قیمت پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Cotton

Cotton

پاکستان (جیوڈیسک) حالیہ بارشوں کے باعث جننگ فیکٹریوں تک کپاس کی رسد میں تعطل آگیا۔ جس سے اس کی قیمت پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر احسان الحق مطابق ملک میں حالیہ تیز بارشوں سے کپاس کی پیداوار کے کئی علاقوں میں سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔ جس سے جننگ فیکٹریوں تک پھٹی نہیں پہنچ پا رہی ہے۔ جسکے باعث ملک میں کپاس کی قیمت دو سو روپے اضافے کے ساتھ سات ہزار روپے من تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ پانچ ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں کپاس کی عالمی قیمت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ مجموعی صورت حال کے باعث پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت متاثر ہوسکتی ہے۔