کراچی (جیوڈیسک) کپاس کی فی من قیمت 100 روپے اضافے سے 6 ہزار 300 روپے ہو گئی۔ مقامی سطح پر کپاس کی ہدف سے کم پیداوار کے خدشات اور عالمی منڈی میں اس قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں کپاس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔
بہترین معیار کی کپاس کی فی من قیمت 100 روپے اضافے سے 6 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ پھٹی اور کپاس کے بیج کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق کپاس کی قیمتوں میں اضافہ مقامی سطح پر اس کی کم پیداوار کے خدشات کے باعث ہو رہا ہے۔