کپاس کی کی فی من قیمت میں 100 روپے کا اضافہ، کاٹن جنرز فورم

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) مقامی ٹیکسٹائل اور اسپننگ ملز کی جانب سے اعلیٰ کوالٹی کی روئی میں خریداری بڑھنے اور طلب سے کم پیداوار کے باعث کپاس کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

اس وقت ملک میں اعلیٰ کوالٹی کی کپاس کی کی قیمت 100 روپے اضافے سے 7100 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔

کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق عالمی منڈی میں کپاس کی قیمتوں میں اضافے اور بھارت کے جانب سے کاٹن برآمدات کے آرڈر منسوخ ہونے سے مقامی مارکیٹ میں کپاس کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 15 اپریل سے قبل کپاس کی کاشت پر پابندی اور دفعہ 144 کا نفاذ اچھا اقدام ہے جس کی بدولت آئندہ سیزن میں اچھی کپاس کی کاشت متوقع ہے۔