روئی کی قیمت میں سو روپے فی من اضافہ

Cotton

Cotton

رحیم یارخان (جیوڈیسک) قیمتوں میں اضافے کے بعد روئی کی قیمت پانچ ہزار چار سو روپے فی من پر پہنچ گئی ہے۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق معیاری روئی کی کم دستیابی کے باعث قیمتیں بڑھیں۔

بارشوں کے باعث کپاس کی کاشت میں چار سے پانچ ہفتے کی تاخیر اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے بھی قیمتیوں میں اضافی ہوا۔