میاں چنوں (ساحل منیر) یونین کونسل 58 امرت نگر کے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میںچوہدری سلامت (چئیرمین) گروپ نے پانچوں مخصوص نشستیں بلا مقابلہ جیت لیں۔اِس موقع پرچئیرمین چوہدری سلامت اللہ رکھا و نو منتخب کونسلرز خان واجد علی بنگش،چوہدری عمانوایل گل،سنی فرمان،مسز سبیتا آصف اور مسز زبیدہ شکیل کو معززینِ علاقہ نے ہار پہناتے ہوئے خصوصی مبارک باد دی۔
علاوہ ازیں چوہدری صابر خورشید جنرل کونسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی جنرل نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی سیاسی طاقت کا لوہا منوایا ہے اور اب ایک مرتبہ پھرتمام مخصوص نشستیں بلا مقابلہ جیت کر اہلیانِ حلقہ پر واضح کر دیا ہے کہ بفضلِ خدا ہم ا بھی تک ناقابلِ شکست ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست میںہمیشہ شرافت اور احترامِ انسانیت کے اصولوںکی پاسداری کی ہے۔ہم نے اپنے اخلاق و کردار سے اپنے حلقہ کی عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے جِس کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔