یونین کونسل کاہنہ میں چئیرمین حاجی بشارت علی رحمانی کی قیادت میں گذشتہ روز پہلے اجلاس کا انعقاد

Lahore

Lahore

لاہور : چئیرمین کاہنہ حاجی بشارت علی رحمانی نے گذشتہ روز یونین کونسل کاہنہ میں منتخب نمائندوں اجلاس پہلا بلایا،حاجی بشارت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کا یہ سفر بلدیاتی نمائندوں کے بغیر ممکن نہیں، بلدیاتی نمائندوں کے تحفظات کو ہر صورت دور کیا جائے گا۔

ترقیاتی فنڈز جاری ہو چکے ہیں ، جو کہ بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے سے ہی خرچ کئے جائیں گے، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دئیے بغیر جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی، ایک عامر کے دور کا دیا ہوا بلدیاتی نظام لوگ بھول جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے یونین کونسل کاہنہ کے دفتر میں وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ جنرل کونسلر محمد سجا د،جنرل کونسلر سید عرفان احمد شاہ،جنرل کونسلر ذولفقار اقبال قریشی ، جنرل کونسلر محمد صدیق ،جنرل کونسلر بشیر، لیبر کونسلر یعقوب ،یوتھ کونسلر سیلمان رائے ،اقلیتی کونسلر رفاقت سہوترا ،اور خاتون کونسلر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پروائس چئیرمین ارشد رضا نے کہا کہ تمام علاقائی مسائل ایک ہی چھتری کے نیچے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے ہیں فوری حل کئے جائیں گے آئندہ چند روز تک اختیارات منتخب بلدیاتی نمائندوں کو منتقل کردئیے جائیں گے۔بلدیاتی اداروں کے فعال ہونے سے صوبہ مزید تیز تر ترقی کی جانب مبذ ول ہو گیا ہے۔اب عوام کو اپنے مسائل مقامی سطح پر فوری اور جلد حل طلب ملیں گے۔

انہوں نے عوامی منتخب نمائندوں کو ہدایت کی علاقہ بھر کے چپہ چپہ کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔ تمام عوامی نمائندے پا رٹی پالیسی کے مطابق عو ام کی خدمت کے لئے دن رات ایک کر دیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو حکو متی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ پینے کا صاف پانی، سیوریج، سٹریٹ لائٹس، گلیوں بازاروںکی مرمت سمیت تعلیم، صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اپنا عظیم مشن بنا کر فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی ٹیم گراس رول سطح کی سیاست کرکے عوامی خدمت کے جذبہ کے ساتھ میدان عمل میں آئی ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے عوامی نمائندوں کا انتخاب کر کے واضع تبدیلی دکھا دی ہے کہ اقتدار عوامی نمائندوں کے پاس ہونا چا ہیے۔انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ سے نجات کے لئے سفر کا آغاز ہوچکا یہ سفر2017ء کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔

مخالفین جتنی چاہیں بڑھکیں ماریں ،عوام انتشار کی سیاست سے بے زار ہو چکے ہیں، دھرنے اور احتجاج و ہی لوگ کرتے ہیں جن کے پاس کوئی ویژن نہ ہو،پاک چین دوستی سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔

یونین کونسل کاہنہ
uc247lahore@gmail.com
lahore 03124828367