یونین کونسل 187 محلہ اقبال ٹائون علی پارک غلام محمدآباد کے مکین کئی سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

فیصل آباد: یونین کونسل 187 محلہ اقبال ٹائون علی پارک غلام محمد آباد کے مکین کئی سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کی تعمیر نہ ہونے اور ایم این اے رانا افضل اور ایم پی اے حاجی الیاس انصار ی کے نامناسب رویے کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ میڈیا سروے کے دوران یہاں کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ رانا افضل اور الیاس انصاری ممبران اسمبلی بننے کے بعد یہاں کے لوگوں کو بھول چکے ہیں۔

میڈیا سروے میں علاقہ مکینوں کا اظہار خیال ۔ اور آج تک اس علاقہ میں انا تو درکنار کبھی اس علاقہ کے قریب سے بھی نہیں گزرے محمد شفیق نے بتایا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دیئے لیکن افسوس کی بات ہے کہ رانا افضل اور الیاس انصاری اور ان کے ٹائوٹوں نے اہل علاقہ کو اس لیے بھلا دیا۔

الزام لگایا کہ یہاں کے لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیئے ہیں ایک بزرگ شہری اللہ رکھا نے بتایا کہ دونوں ممبران اسمبلی کے قریبی لوگ یہاں کے علاقہ کی ترقی نہیں چاہتے اور ان کو غلط اعلاعات فراہم کرکے مسلم لیگ ن کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں محمد جاوید نے بتایا کہ ٹاور والی گلی کے مکینوں نے سڑک کی تعمیر کیئے رانا افضل کو تحریری درخواست بھی دی جیسے ٹی ایم اے جناح ٹائون میں بھیج دیا گیا لیکن ابھی تک یہ سڑک بھی تعمیر نہیں ہوئی اہل علاقہ نے اس بات کا اعلان بھی کیا کہ اگر دونوں ممبران اسمبلی نے اپنا رویہ درست نہ کیا اور سڑک کی تعمیر شروع نہ کی تو احتجاج پر مجبور ہونگے اور اس کیلئے انہیں وزیراعلیٰ ہائوس بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔

Set Iqbal Town

Set Iqbal Town