ملکہ (زاہد مصطفی اعوان ) DCO صاحب یونین کونسل ملکہ یونین کونسل بھگوال اور یونین کونسل ٹھوٹھہ رائے بہادر میں سرکاری املاک پر نظر رکھنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔ آپ میرے ساتھ رابطہ کریں میں آپ کو ان یونین کونسلز میں ہونے والی سرکاری املاک کے نقصانات سے آگاہ کروں گا۔
تفصیل کے مطابق یونین کونسل ملکہ یونین کونسل ٹھوٹھہ رائے بہادر اور یونین کونسل بھگوال میں سرکاری املاک کو شدید نقصانات پہنچائے جا رہے ہیں۔ سرکاری ملازمین صرف تنخواہیں باقاعدگی سے وصول کرتے ہیں جبکہ ٹائم کی پابندی نہ کرنا اور لاکھوں روپے کی تنخواہیں لے کر ہڑپ کرنا اور کام نہ کرنا وطیرہ بن چکا ہے۔
آر ایچ سی ملکہ میں ایک ڈاکٹر ہیں ادویات کی کمی ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے بجٹ نہیں مل رہا ۔جبکہ ضلع کے ایک ہیلتھ سنٹر پر کروڑوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔لیکن ہماری بد قسمتی ہے کہ آر ایچ سی ملکہ کے پاس صرف ایک ڈاکٹر ہے اور ادویات بھی نہیں ہیں۔
اور جو ادویات باہر سٹوروں سے دستیاب ہیں وہ بھی غریب آدمی خریدنے سے قاصر ہے آر ایچ سی ملکہ میں کا وزٹ بھی جناب ڈی سی او صاحب کریں ۔علاوہ ازیں ویٹر نری ہسپتال منگلیہ کا بھی آپ کو وزٹ کروایا جائے گا۔
اس کی حالت زا ر بھی آپ خود ہی دیکھ لیں ۔ڈاکٹر ہے نہ ادویات لوگ لاکھوں کے جانوروں کا علاج کہاں سے کروائیں ۔جناب ڈی سی او صاحب 03016262568میرا نمبر ہے مجھ سے رابطہ کر کے آپ یونین کونسل ملکہ اور دوسی یونین کونسل کا وزٹ رکھیں ۔نشاندہی میں کروں گا۔آپ اس پر عملدرآمد آپ کروا دیں ،پورا علاقہ آپ کو دعائیں دے گا۔