مجلس وحدت مسلمین کے این اے 48 کے نامزد امیدوار علامہ اصغر عسکری نے حلقہ میں انتخابی مہم کا اغاز کردیا ہے
Posted on April 4, 2013 By Tahir Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین کے این اے 48کے نامزد امیدوار علامہ اصغر عسکری نے حلقہ میں انتخابی مہم کا اغاز کردیا ہے۔ اس حوالے جی نائین کراچی کمپنی میں ایک اہم کارنر میٹنگ رکھی گئی جس میں ایم ڈبلیو ایم اسلام آبادضلع کی اہم شخصیات سمیت ظہیر عباس نقوی، علی عباس،نوید شاہ اور دیگر شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کاغذات نامزدگی کی جانج پڑتال مکمل ہوتے ہی۔
حلقے میں سیکٹر وائز رابطے شروع کردیئے جائیں گے۔ قبل ازیں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کا بھی اجلاس ہوا جس میں ضلع اسلام آباد کی مسؤل سمیت دیگر عہدیدارن نے شرکت کی۔ شعبہ خواتین کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علامہ اصغرعسکری کی انتخابی مہم میںبھرپور حصہ لیا جائیگا اور خواتین ووٹرز سے رابطہ کرکے انہیں انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر آمادہ کیا جائیگا۔
کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اصغرعسکری کا کہنا تھا کہ اگر این اے 48کے عوام نے ان پر اعتماد کا اظہا رکیا تو انشاء اللہ اس حلقہ کے تمام مسائل کا حل ان کی ترجیح ہوگی، انہوں نے کہا کہ ملک دہشتگردی اور بدامنی کا شکار ہے آئے روز سیکڑوں لوگوں کا قتل عام کیا جاتا ہے۔
لیکن سیاسی جماعتیں ان مسائل کو حل کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوئیں ہیں ، پیپلزپارٹی کی حکومت پانچ برس اقتدار کے مزے تو لوٹتی رہے لیکن مسائل کے حل کے حوالے کوئی ٹھوس پیس رفت نہ کرسکی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور اتحاد اسلامی ہے اور امت کے مختلف مکاتب کے درمیان اتحاد و وحدت کی فضاء کو پروان چڑھانا ہے۔ انہوں نے گذشتہ روز پشاور میں حملے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی بھی مذمت کی۔