ڈینگی لاروا ملنے پر مزید 4 کباڑیئے مقدمات کی زد میں آ گئے

Dengue

Dengue

فیصل آباد (جیوڈیسک) کوآرڈینیٹر ڈینگی سیل ڈاکٹر بلال احمد نے عملے کے ہمراہ مختلف مقامات پر کباڑ خانوں کی چیکنگ کی اور اس دوران ڈینگی لاروا ملنے پر سرگودھا روڈ پر ریاض اور عمران، بلال نگر ملت روڈ پر وسیم اور یعقوب علی خاں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کروا دیئے۔

علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر لائلپور ٹاؤن اور مدینہ ٹائون نے مختلف یونین کونسلز کے قبرستانوں، کباڑ خانوں، ٹائر شاپس اور مختلف جگہوں کا معائنہ کرتے ہوئے کھڑے پانی کو صاف کرایا اور شہریوں کو صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔