لاہور (جیوڈیسک) جامعہ اشرفیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلام اور دین کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف تھانے کو گھر میں قائم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں بل پر پنجاب حکومت نے عجلت سے کام کیا۔ دینی جماعتوں اور دیگر جید علمائے کرام سے مشاورت کے بغیر حقوق نسواں بل کو منظور کرانا بدنیتی کے سوا کچھ نہیں۔ پاکستان اپنے نظرئیے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔
چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ انکے دور حکومت میں بے شمار ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے لیکن اس کے برعکس مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایسے منصوبے شروع کئے جن کا اجتماعی طور پر عوام کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔