قونصلر جنرل امتیاز اے قاضی کی طرف سے صنم ماروی اور دیگر فنکاروں کو عشائیہ

فرینکفرٹ( این این اے)پاکستان سے یوم پاکستان کے پروگرام کو پیش کرنے کے لیے آئے فنکاروں جن میں صنم ماروی،رباب کھوسو،پپو سائیں کے علاوہ دیگر دس فنکار شامل ہیںکو فرینکفرٹ میں قونصلیٹ جنرل کی طرف سے قونصلرجنرل امتیاز اے قاضی نے ایک شاندار عشائیہ دیا،جس میں فنکاروں نے پاکستان جرمن پریس کلب کے نمائیدوں کے ہمراہ شرکت کی۔قونصلر جبرل امتیاز اے قاضی کا تمام مہمانوں سے تعارف کروایا گیا،اور پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے سبھی مہمانوں سے نہائت دلچسپی سے اردو اور سندھی میں گفتگو کی۔اور فنکاروں کی جرمنی آمد پر شکریہ ادا کیا۔شان پاکستان نے بھی قونصلر جنرل امتیاز اے قاضی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے انتہائی زبردست کوششیں کیں۔ایک بات واضع کی جاتی ہے کہ پروگرام محمود فلم اینڈاسٹیج پروموشن کے ساتھ شانِ پاکستان مل کر منعقد کر رہی ہے۔

گورنمنٹ پاکستان کی مدد سے انعقاد کیا جا رہا ہے۔جس میں ایمبیسی آف پاکستان کے پریس سیکشن اور قونصلیٹ جنرل فرینکفرٹ کے علاوہ سم ایکس پریس،اروڑا انٹرپرائز اور نور لیونگ نے تعاون کیا ہے۔ یوم پاکستان کی خوشیوں کو دوبالا کرنا اس کا مقصد ہے۔