اسلام آباد (جیوڈیسک) پانامہ کا ہنگامہ، وزیر اعظم کا مستقبل کیا ہو گا؟ سب سے بڑے کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق عدالت عظمیٰ کا پانچ رکنی لارجر بینچ دن ساڑھے گیارہ بجے تاریخی فیصلہ سنائے گا۔
لارجر بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس گلزار احمد شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بینچ نے پانامہ عملدرآمد کیس کا فیصلہ اکیس جولائی کو محفوظ کیا تھا۔ نوازشریف اور عمران خان سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔
اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ، متعلقہ اداروں کو سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کر دی گئی۔ دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری ریڈ زون پہنچ گئی، رینجرز اور ایف سی کے دستے بھی سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔