انسداد ڈینگی اقدامات نہ کرنے پر 9 افراد کیخلاف مقدمات درج

Dengue

Dengue

فیصل آباد (جیوڈیسک) محکمہ صحت اور ضلعی افسران نے انسداد ڈینگی مہم کے دوران حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے 9 افراد کیخلاف مقدمات اور 11 کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی شاہ رخ نیازی نے ناقص انتظامات پر بائی پاس سدھار میں شہباز، رانا ہوٹل، قادری بیکرز، مہر ہوٹل کے مہر ذیشان کیخلاف مقدمات درج کرائے۔

رمضان ٹائر پنکچر شاپ، مقصود، منصورآباد میں سلمان، علی پورہ کے صدیق، وسیم، رفیق، گلفشاں کالونی کے غلام آباد کے رفیع اور نواب دین کو پانی کی ٹینکی کی صفائی نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔ علاوہ ازیں ٹی ایم اولائلپور ٹاؤن میاں ندیم انور نے دھنولہ میں شہزاد، رحمت، راشد، رفیق اور ایوب کے خلاف مقدمات درج کروائے۔