انسداد ڈینگی سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔نشاط محمد ضیاء قادری

کراچی:حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں سے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے قبل از وقت اقدامات کرتے ہوئے عوامی زندگیوں کومحفوظ بنا ئیں علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنا نے اور گلیوں اور محلوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کی جانب سے صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون کے تمام محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران سے کہاکہ وہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں برساتی نالوں کی صفائی کے بعد نالوں میں جراثیم کش ادویات ڈالے جائیں تاکہ مکھی مچھروں کی افزائش کو روکا جاسکے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے تینوں زون شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے زونز میں صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا ئیں اور جراثی کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دینے کے لئے انسداد ڈینگی کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کریں۔

NISHAT ZIA QADRI

NISHAT ZIA QADRI