لاہور (جیوڈیسک) کاونٹر ٹیررازم فورس نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے سرگرم کارکن کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ کینٹ کے علاقے میں کالعدم تنظیم کا اہم کارکن مذہبی منافرت پھیلانے سمیت جہادی لٹریچر تقسیم کرتا پھر رہا ہے جس پر سی ٹی ڈی نے صبح سویرے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد قمر عباس کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔
جبکہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے دو مزید ساتھیوں کو برکی روڈ سے حراست میں لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضہ سے جہادی لٹریچر سمیت دیگر منافرت پر مبنی مواد بھی بر آمد کر لیا گیا ہے۔