انسداد دہشت گردی فورس میں بھرتی نہ ہونے پر امیدوار خواتین کا دھرنا جاری

Women Sit

Women Sit

لاہور (جیوڈیسک انسداد دہشت گردی کی 31 جنوری کو پاس ہونے والے بیج میں شامل سولہ خواتین کے علاوہ 91 خواتین سراپا احتجاج خواتین کا موقف ہے کہ انھیں تمام قانونی کارروائیاں پوری ہونے کے باوجود ٹریننگ لیٹر نہیں دیا گیا۔

احتجاج کرنے والی خواتین گزشتہ 60 گھنٹے سے مال روڈ چیئرنگ کراس پر احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھی ہیں۔

انکا یہ کہنا ہے کہ جب تک انکے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے دھرنا جاری رہے گا۔ خواتین کا کہنا ہے کہ تاحال کسی حکومتی عہدیدار نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔