انسداد دہشت گردی قومی ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس کل طلب

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی قومی ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا، کمیٹی کیلئے تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی کے نام حکومت کو موصول ہوگئے۔

انسداد دہشت گردی قومی ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس جمعہ کی شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، تحریک انصاف نے کمیٹی کیلئے شاہ محمود قریشی، مسلم لیگ ق نے مشاہد حسین سید، عوامی نیشنل پارٹی نے افراسیاب خٹک اور جماعت اسلامی نے صاحبزادہ طارق کو نامزد کیا ہے۔

کمیٹی میں حکومت کی طرف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ شامل ہوں گے، گزشتہ روز کل جماعتی پارلیمانی کانفرنس میں انسداد دہشت گردی ایکشن پلان کمیٹی کے قیام کی تجویز متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔

کل جماعتی کانفرنس میں دہشت گردی کیخلاف پالیسی وضع کرنے کیلئے کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہوا تھا، کمیٹی میں تمام پارٹیوں کا ایک ایک رکن شامل ہوگا۔