جعلی غیر معیاری ادویات بنانے, فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کی ہدایت

Salman Rafique

Salman Rafique

لاہور (جیوڈیسک) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان فیق نے جعلی اور غیر معیاری ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹرزکو متحرک کرنے اور مکروہ دھندے کے بارے خفیہ معلومات حاصل کرنے کے لیے مضبوط نیٹ ورک بنانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے یہ ہدایات سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔سیکرٹری صحت جواد رفیق نے اس سلسلہ میں فوری طور پر محکمہ صحت سول سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے آفس میں ٹال فری فون رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ہدایت کی تمام اخبارات میں فوری طورپر اشتہارات شائع کر ائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹال فری فون نمبر پر ایسے مکروہ دھندے کے بارے میں اطلاع دینے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے۔ انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ لاہور کو ہدایت کی کہ آپریشن کا آغاز لاہور سے کیا جائے اور وہ اس سلسلہ میں ضلعی حکومت کے ساتھ مل کر فوری پلان ترتیب دے کر پیش کریں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محکمہ صحت کی ریڈ پارٹیوں کی سکیورٹی کے لیے آئی جی پنجاب سے پولیس کے جوانوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔