119ممالک کے بچوں نے عرب امارات کا قومی ترانہ پڑھ کر ریکارڈ بنا دیا

Childrens

Childrens

دبئی (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع ایک اسکول میں 119 ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں نے بیک وقت عرب امارات کا قومی ترانہ پڑھ کر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔

جیمز اسکول میں منعقدہ ایک تقریب میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طالب علموں، اساتذہ، اسکول اسٹاف اور بچوں کے والدین سمیت دیگر افراد نے شرکت کے یہ کارنامہ سر انجام دیا جن کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ تھی۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق دبئی میں ان کی 40شاخیں ہیں جہاں تعلیم حاصل کرنے والے تمام بچوں کو ان کے والدین سمیت اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر اس سے قبل بھی کئی عالمی ریکارڈ قائم کئے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ تا حال جاری ہے۔