ابوظہبی (جیوڈیسک) امریکہ کی قیادت میں 30 ملکوں نے مشرق وسطی کے سمندروں میں میری ٹائم کی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش اور القاعدہ کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کےلئے 30 ممالک نے خلیج اور ملحقہ سمندروں میں فوجی مشقوں کاآغاز کر دیا ہے۔
مشقوں کا آغاز بحرین میں ایک سمپوزیم سے ہوا جہاں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کا ہیڈکوارٹر بھی واقع ہے۔
یو ایس نیول فورسز سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر وائس ایڈمرل کیون ڈونی گن نے بتایا کہ ان کا بنیادی مقصد شدت پسندوں کو تجارتی راستوں کو نقصان پہنچانے سے روکنا ہے۔