ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ایسے ممالک جو اپنے شہریوں کی ویکسینیشن کے لئے مطلوبہ مقدار حاصل کر چکے ہیں انہیں زائد ویکسین ضرورت مند ممالک کو دے دینی چاہیے۔
صدر ایردوان نے اقوام متحدہ کی طرف سے صدور اور حکومتی سربراہان کی شرکت سے “کوویڈ۔19 اور مابعد ترقی کے لئے مالیاتی تعاون” کے زیرِ عنوان منعقدہ آن لائن اجلاس کے لئے ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔
پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ” ایسے میں کہ جب بعض ممالک اپنی تقریباً تقریباً پوری آبادی کو کورونا ویکسین لگا چکے ہیں بعض ممالک کا ویکسین کی پہلی خوراک تک حاصل نہ کر سکنا انسانیت کے حوالے سے تشویشناک صورتحال ہے”۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ” کورونا ویکسین ایک موہوم صورت اختیار کر چکی ہے۔ یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے بغیر وباء پر قابو پانا اور اقتصادی بحالی کا عمل شروع ہونا ممکن نہیں ہے ۔ لیکن اس کے باوجود دنیا بھر میں 100 کے قریب ایسے ممالک ہیں کہ جو ابھی تک ویکسین حاصل نہیں کر سکے۔ ایسے ممالک کہ جو اپنے شہریوں کی ویکسین ضرورت کو پورا کر چکے ہیں انہیں زائد ویکسین ضرورت مند ممالک کو پہنچا دینی چاہیے”۔
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ جیسے ہی ہماری مقامی ویکسین استعمال کے لئے تیار حالت میں آتی ہے ہم موزوں ترین شرائط کے ساتھ اسے پوری انسانیت کے استعمال کے لئے پیش کر دیں گے۔