اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی کا راج ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں پارہ منفی چھ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
استور، دیر، پارہ چنار، سکردو، کوئٹہ اور ژوب میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سندھ سندھ اور بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آئندہ چند روز کے دوران بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔