ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

Dry Weather

Dry Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ہے جبکہ مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان کے علاقوں غذر،استور، دیامر اور ہنزہ نگر میں موسم آبر آلود ہونے سے سردی بڑھ گئی ہے۔

مالاکنڈ کے بیشتر علاقے بھی سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ مالم جبہ، کالام، میاندم اور چترال سمیت ملحقہ علاقوں میں سردی میں اضافے کے ساتھ مختلف موسمی امراض بھی پھیل رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔