اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پچھلے سال سے شروع ہونے والی ایکسپورٹ کے دوران اب تک گیارہ لاکھ پندرہ ہزار ٹن چینی دوسرے ممالک کو بھیجی جا چکی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال دو ہزار بارہ تیرہ کے دوران دس لاکھ تریسٹھ ہزار ٹن چینی برآمد کی گئی۔
جبکہ نئے مالی سال کے دوران مزید باون ہزار ٹن چینی دوسرے ممالک کو بھیجی جا چکی ہے۔ برآمد کی گئی چینی سے اب تک اٹہتر کروڑ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ حاصل ہو چکا ہے۔ نیا کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے شوگر ملیں مزید پانچ لاکھ ٹن چینی برآمد کریں گی۔