لاہور (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے مطابق ملک کے چھتیس فیصد افراد تین سو یونٹ ماہانہ سے کم بجلی استعمال کر تے ہیں۔ سبسڈٖی نہ دی گئی تو مہنگائی کی شرح مزید بڑھ سکتی ہے۔ پچاس روپے یونٹ تک بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
اسٹیٹ بنک کی انرجی سیکٹر پر جاری رپورٹ کے مطابق تین سو یونٹ استعمال کر نے والے صارفین کو ماہانہ چار سو بیس روپے تک سبسڈی ملتی ہے۔ سبسڈی نہ دینے کی صورت میں مہنگائی کی متوقع شرح ساڑھے دس سے بڑھ کر ساڑھے گیارہ فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔
بجلی کی پیداواری قیمت اور صارفین کو دی جانے والی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فرق ہے۔ جون میں حکومت نے تین سو بائیس ارب روپے گردشی قرضوں کی مد میں ادا کئے۔ صوبائی حکومتوں اور نجی شعبے کے ذمے واجبات کو وصول کرنے کے لئے اقدمات لینا ہو گے۔