لاہور (جیوڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ مجھے اپنے اللّٰہ پر بہت یقین ہے، میرا اللہ مجھے نوازتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کو قناعت پسندی پسند ہے اور میں اس پر عمل پیرا ہوں، اللہ کو تکبر پسند نہیں اور میں ہمیشہ تکبر سے دور رہا ہوں۔ میں نے کبھی روزے نہیں چھوڑے چاہے میں ملک میں ہوں یا بیرون ملک ہمیشہ پورے روزے رکھتا ہوں۔
میری ترجیح اچھی شاعری کو گا کر نبھانا ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے عزت سے نوازا ہے، میں ہر دم اللّٰہ کا شکر گزار ہوں۔ شادی صرف ایک ہی ٹھیک ہے ، ورنہ بندہ مسائل کا شکار ہوجاتا ہے میں اپنی گھریلو زندگی بے حد مطمئین ہوں۔