اسلام آباد (جیوڈیسک) ایک بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا را پاکستان میں عدم استحکام اور دہشتگردی میں ملوث ہے۔ را کے افسر کا بلوچستان سے گرفتار ہونا بھارت کے خطرناک عزئم کو ظاہر کرتا ہے۔
ملک میں را کی سرگرمیوں پر حکومت عوام کو اعتماد میں لے۔ پٹھان کوٹ واقعہ پر پاکستان بھارت کے ساتھ تعاون کر رہا ہے بھارت کو بھی پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشتگردی میں تعاون کرنا چاہیئے۔
ان کا مزید کہنا تھا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا اور دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے اسکے خاتمے کے لیے عالمی تعاون درکار ہے۔