کراچی (جیوڈیسک)آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کچھ مقامات پر گرج شمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ ڈویژن، اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش دیر، پارا چنار میں پانچ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور چھور میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت بائیس،اسلام آباد میں تیرہ جب کہ لاہور میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہنے کا امکان ہے۔