اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کا 66 واں یوم آزادی قومی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے اور اس مناسبت سے دن بھر خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں اور آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پاک فوج کی جانب سے توپوں کی سلامی دی گئی۔
ملک کی خوش حالی وترقی اور امن واستحکام کے لیے آج دن بھر مساجد میں خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ اسلام آباد، کراچی، لاہو، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں پرچم کشائی کی جائے گی۔ کراچی میں مزار قائد اور لاہورمیں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔