ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ اور احتجاج جاری

Load Shedding

Load Shedding

ملک کے بیشتر حصوں میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو ماہ مقدس کی فیوض وبرکات سمیٹنے میں سخت تکلیف کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف پشاور کے کوہاٹی چوک کے مقام پرعلاقہ مکینوں نیبجلی کی بیس سے بائیس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرہ میں خواتین اوربچے بھی شریک ہوئی اور مظاہرین نے پیسکو حکام کے خلاف نعرے بازی بھی کی مظاہرین کے مطابق سحر و افطارکے اوقات کے ساتھ ساتھ دن بھربجلی غائب رہتی ہے۔

جس سے عوام کوسخت مشکلات ہیں بجلی کی بندش سے پینے کاپانی بھی ناپیدہوچکاہے جبکہ مریض اورطلبا بھی متاثرہورہے ہیں،۔چارسدہ کے علاقے شبقدر میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مشتعل مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن پر حملہ کر دیا اور ایکسین کے دفتر میں توڑ پھوڑکی ریکارڈ کو آگ لگادی۔

ٹھٹہ میں بھی بارش کے بوندوں کے ساتھ ہی عوام بجلی سے محروم ہو گئے اور کئی گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی,سکھر میں فنی خرابی کے باعث گزشتہ روز شام سے غائب ہونے والی بجلی رات گئے تک نہ آئی جسکی وجہ سیشہری سڑکوں پر نکل آئے اور مینارا روڈ پر دھرنا دیا، ادھر کراچی میں بھی سحری کے اوقات میں کئی علاقے اندھیرے میں ڈوبے نظر آئے۔