ملک بھر میں سولر نیٹ میٹرک سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

Solar Network

Solar Network

نیپرا نے ملک بھر میں سولر نیٹ میٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صارفین اپنے گھروں میں سولرسسٹم لگا سکیں گے نیپرا حکام کے مطابق ملک بھر میں یورپی طرز پر سولر نیٹ میٹرنگ سسٹم کی پالیسی کو رواج دیا جائے گا۔

جس کے تحت صارفین اپنے گھروں میں سولر سسٹم لگا سکیں گے اور اضافی بجلی متعلقہ تقسیم کار کمپنی کو فروخت بھی کرسکیں گے۔

پالیسی کے تحت سولر پینل اور اور دیگر آلات پر ٹیکسز ختم کرنے اور سبسڈی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ ماہرین کے ذریعے جائزہ رپورٹ مرتب کرنیکے بعد یہ پالیسی نافذ کر دی جائے گی۔