سونے کی عالمی اور مقامی قیمتیں پھر گراوٹ کا شکار ہو گئیں۔ ملک بھر میں فی تولہ سونا سات سو روپے جبکہ عالمی منڈی میں فی اونس سونا سولہ ڈالر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت سات سو روپے کم ہوکر 47800 روپے پر آگئی ہے۔
جس کی وجہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں سولہ ڈالر کی کمی آنا بتائی جاتی ہے۔۔اس کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1224 ڈالر ہوگئی ہے۔۔سونا کی موجودہ قیمتیں عالمی سطح پر پونے تین سال جبکہ پاکستان میں ڈھائی سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں جبکہ گذشتہ دنوں فی اونس سونے کی قیمت 1260 بارہ سو ڈالرسے بڑھکر 1260 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی جس کی وجہ سے پاکستان میں فی تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہوا تھا۔