لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما رانا مبشر اقبال، مسلم لیگ ن کے چئیرمین معروف تاجر رہنما حاجی بشارت ،وائس چئیرمین کاہنہ ارشد رضا ایڈوکیٹ،جنرل کونسلر سید عرفان بنیاد شاہ گیلانی،جنرل کونسلر ذولفقار قریشی نے اشفاق بھولا کی قیادت میں ن لیگی کارکنان کے وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میاں برادران کی قیادت میں حکومت بہت سے انتخابی و عدے پورے کر چکی ہے۔
جب کے دیگر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،توانائی کا بحران ماضی کی نصبت نہ ہونے کے برابر ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ اللہ کے فضل وکرم سے 2018 کے الیکشن سے قبل ختم ہو جائے گی۔باشعور عوام اب جان چکے ہے کہ ملک میں اب انتشار اور افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ،دھرنے والوں نے ماضی میں حکومت کیخلاف دھرنے کئے جس کی وجہ سے ملکی معشیت کو نقصان ہوا اور دھرنے ناکا م ہوئے،پاکستان کی عوام نے عمران خان کو صاف جواب دیدیا ہے عوام کی نظریںاب سی پیک پروجیکٹ کی تکمیل پرہے اپوزیشن کی سیاست اب دم توڑ چکی ہے۔ عمران خاں اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکی دیکر حکومت کو دبائو میں نہیں لا سکتے۔