اسلام آباد (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ آئندہ دوسے تین روز کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی، جہاں درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔