ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا

Cold

Cold

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ بالائی علاقوں میں سردی برقرار رہے گی۔

جمعے اور ہفتے کے دوران، گلگت بلتستان، کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ اور راولپنڈی ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی پانچ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔