بدین (عمران عباس) ملک بھر کی طرح بدین میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و عقیدت کے ساتھ منایا گیا، شہر بھر میں جلوس، ریلیاں نکالی گئیں، جن میں بڑوں کے ساتھ بچے بھی شریک تھے، جگہ جگہ پانی اور مشروبات کی سبیلیں اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔۔
رسول ِ دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی اس دنیا میں آمد کے دن کے موقع پر ملک بھر کی طرح بدین میں بھی جلوسوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، مرکزی جلوس غوثیہ اور حنفیہ مساجد سے برآمد کیئے گئے ،شہر بھر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں بھی نکالی گئیں۔
مرحبا یا مصطفیٰ مرحبا یا مصطفیٰ کے نعروں سے فصائیں گونجتی رہیں،دن بھر جلوس شہر کے مختلف راستوں سے گشت کرتے رہے جبکہ راستوں میں سبیلوں اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیاتھا،بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی انتہائی پرجوش دکھائی دے رہے تھے، سب نے نئے کپڑے زیب تن کیئے ہوئے تھے اور ہاتھوں میں جھنڈیاں اٹھائے جھوم بھی رہے تھے، شرکاءکا کہنا تھا جشن عید میلاد النبی کا جشن ہر مسلمان پر فرض ہے جس کو منانے سے دل کو سکون ملتا ہے۔