بدین (عمران عباس) ملک بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا گھروں میں پٹاخے جلاکر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں، اس موقع پہ ملکی ترقی کے لئے بھی دیپ جلائے گئے۔
ہندو برادری دیوالی کو امن و محبت کا تہوار قرار دیتی ہے اور ملک بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی ہندو برادری کی جانب سے یہ مذہبی تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا مندروں میں خصوصی عبادات بھی کی گئیں، بچوں نے پٹاخے جلاکر خوشیاں بھی بانٹیں اور مسنوئی راکٹ جلاکر آسمان میں روشنی بکھیر دیں۔
شہر میں ہندو برادری کے گلی محلے دیوالی کی روشنیوں سے جگمگا اٹھے اورمصنوعی روشنیوں کا سیلاب امڈ آیا،کسی نے دیئے جلائے تو کسی نے دیوالی کا تہوار مناتے ہوئے بچوں ،بڑوں نے خوشی میں رقص بھی کیا جسے دیکھ کر سب ہی جھوم اٹھے۔
بھر پور اور شاندار طریقے سے دیوالی منانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں اقلیتوں کو انکی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی مکمل آزادی حاصل ہے۔۔۔