کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں تمام بینکس برانچز کھلی رہیں گی۔
کورونا وائرس پر ہونے والے اقدمات پر فنانشل سروس بحال رکھنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تمام بینکس ، مالیاتی ادروں کے فنانشل سروس جاری رکھنے کے لیے ہدایت جاری کرتے ہوئے بینکس صدورکو ہدایت جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکس اسٹاف کو محدود کر دیا جائے لیکن بینکس سروس متاثرنہ ہو، اور کل ملک بھرمیں تمام بینکس برانچزکھلی رہیں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیر سے جمعہ تک صبح 10 بجے سے شام 4:30 تک بینکس سروس فراہم کریں گے، اور اگر کسی ملازم میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تو متعلقہ برانچ عارضی طور پر بند رکھی جائے گی، تمام بینکس اے ٹی ایم مشن سے رقم کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے، اور بینک صارفین کو ڈیجیٹل اور آن لائن سروس کے ذریعے ذیادہ سہولیات دی جائیں، جب کہ آن لائن انٹر نیٹ بینکنگ سروس کے استعمال پر سائبر سیکیورٹی کے لیے سخت اقدمات کئے جائیں، تمام بینکس کے کال سینٹر بھی اکاؤنٹ ہولڈز کی پریشان کو حل کرنے کا کام جاری رکھیں گے۔
اسٹیٹ بینک اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تجارت سے متعلق تمام بزنس کا کام بھی جاری رکھا جائے، بینکوں میں آنے والے ملازمین ہر وقت اپنے ساتھ شناختی کارڈ اور بینک کا کارڈ ساتھ رکھیں گے، اگر زیادہ ضروری ہوا تو بینک ملازمین کو متعلقہ بینک ملازمت کا سرٹیفیکٹ لیٹر بھی جاری کرسکتا ہے، عالمی ادارہ صحت ، حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کی ہدایت پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، تمام بینکوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، بینک ملازمین سیمت صارفین کے لیے بھی خاص طور پر صفائی کے لیے تمام اہم چیزوں کا خیال کیا جائے۔