اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کا بجٹ خسارہ آئی ایم ایف کے تخمینے سے بھی کم رہا ، رواں مالی سال ٹیکس، ٹو، جی ڈی پی، کا تناسب ساڑھے آٹھ فیصد سے بڑھا کر ساڑھے نو فیصد پر لے جائیں گے۔
رواں مالی سال کی اب تک کی اقتصادی کارکردگی پر رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بجلی پر سبسڈی صرف غریب طبقے کو دی جائے گی۔
حکومتی اقدامات کی وجہ سے ڈالر ایک سو پانچ روپے کی سطح پر واپس آ گیا۔ بنکوں کی جانب سے نجی شعبے کو ایک سو اٹہتر ارب روپے کے زائد قرض دئیے گئے۔
صنعتی شعبے کی شرح نمو پانچ اعشاریہ دو فیصد رہی۔ سیلز ٹیکس محاصل میں تیس فیصد اضافہ ہوا، قومی معیشت کی بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔